Look A BiT Higher..

السلام علیکم،

ملکہ برطانیہ کا ایک محبوب تھا اور حسب معمول اس کو تربیت پر جانا تھا اور جب ملکہ اس کو "گڈ بائی” کہنے گئیں تو دیکھا دور ہوتے جہاز پر ان کا محبوب اپنی معشوقہ کے ساتھ تھا۔ یہ دیکھ کر ملکہ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ ان کے ایک عقلمند مشیر ساتھ کھڑے تھے۔ وہ معاملہ بھانپ گئے اور ملکہ کا منصب بھی سمجھتے تھے۔
انہوں نے ملکہ کے حضور ادب سے کہا۔
” Her Majesty! Look A Bit Higher”
جہاں سے ملکہ کا محبوب دکھ رہا تھا اس سے تھوڑا اوپر ایک مستول پر یونین جیک بھی لہرا رہا تھا۔

شاید یہ کہانی سچی ہو شاید جھوٹی مگر ایک اہم سبق دے رہی ہے۔
ہمیں عام اور معمولی باتوں سے اوپر اٹھ کر دیکھنا چاہیے۔
چھوٹی موٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں مگر جو منزل ہم نے سوچ رکھی ہے ہمیشہ اس پر نظر رکھنا چاہیے۔ اس کو حاصل کرنے کی جدوجہد کرنا چاہیے۔
چھوٹے موٹے طوفانوں سے بڑے دیے بجھا نہیں کرسکتے اور کیا خبر کبھی ایسا بھی ہو آپ اپنے معاملے میں سچے ہوں تو مشہور زمانہ شعر کوٹ کررہی ہوں۔
ٓفانوس بن کر جس کی حفاظت خدا کرے
وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے

تو اپنی زندگی سے معمولی باتوں کو مائنس کر دیجیے۔ اور ان کو اہمیت دیجیے جو واقعی اہم ہیں۔

Advertisements

6 thoughts on “Look A BiT Higher..

    1. بھیا جی!!! بات یونین جیک لہرانے میں نہیں تھی اشارہ ملک کی طرف تھا۔ جن کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہو ان کو ذات کو ایک طرف رکھ کر آگے بڑھنا ہوتا ہے۔ اور یہاں میرا مقصد تھا کم اہم چیزوں کو ہٹا کر اہم کی طرف دیکھیں منزل آسان ہوگی۔۔
      پڑھنے کے لیے شکریہ

  1. یا ہوسکتا ہے کہ وہ ملکہ کو شرم دلانا چاہ رہا ہو کہ ” آپ برطانیہ کی ملکہ ہیں آپکو اپنے شوہرکا وفا دار ہونا چاہیے اور محبوب پالنے بند کر دینے چاہییں”

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s